۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام صالح

حوزہ / ایران کے صوبہ خراسان میں نمائندگی جامعۃ المصطفیٰ کے سرپرست نے کہا: اس وقت ایک ہزار سے زائد ادارے جامعۃ المصطفیٰ سے منسلک ہیں اور آج تیس ہزار اسلامی آثار کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ خراسان میں نمائندگی جامعۃ المصطفیٰ کے سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین صالح نے "بین الاقوامی نگاہ سے فقہ تمدنی میں وسعت اور عالم اسلام کے ابھرتے ہوئے مسائل" کے بارے میں منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس ادارے میں 120 ممالک کے 60 ہزار طلباء موجود ہیں، جو وزارت خارجہ کے بعد بین الاقوامی سطح کا سب سے بڑا ادارہ شمار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا: جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ نے بہت سے ممالک میں حوزاتِ علمیہ قائم کیے ہیں جو ان ممالک میں تبلیغی امور انجام دے رہے ہیں۔

خراسان میں نمائندگی جامعۃ المصطفیٰ کے سرپرست نے کہا: اس وقت ایک ہزار سے زائد ادارے جامعۃ المصطفیٰ سے منسلک ہیں۔ ہمارے بعض فارغ التحصیل افراد اپنے ممالک کے سیاسی اداروں میں بھی مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: آج تیس ہزار اسلامی آثار کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے یعنی اس طرح شیعہ ثقافتی ورثہ درحقیقت عالمی سطح پر منتقل ہوا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .